وزیر اعظم سے سیلانی ویلفیئر کے وفد کی ملاقات، لاک ڈائون میں نرمی کی تجویز

کراچی: وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ویلفیئر کے وفد نے مولانا محمد بشیر فاروقی کی قیادت میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضر ہو کر پاکستان کی بہتری کے لئے دعا کریں۔
ملاقات میں کراچی سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پیش کرتے ہوئے ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح ادویہ اور راشن کی فیکٹریاں کھولی جارہی ہیں، دیگر صنعتیں بھی مکمل احتیاط کے ساتھ کھولی جاسکتی ہیں، اس ضمن میں تاجروں سے مشاورت کا بھی مشورہ دیا۔
وفد کے سربراہ نے رسول کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ پیش کیں اور ہر فیصلہ کتاب اللہ کے مطابق کرنے، بے حیائی روکنے اور سودی نظام روکنے کی درخواست کی۔