وزیراعلیٰ سندھ کی دس ہزار کٹس خریدنے کی منظوری

کراچی: سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے 10 ہزار کٹس خریدنے کی منظوری دے دی۔
سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھنے کے بعد صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 10 ہزار کٹس خریدنے کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قائم کی گئی ٹاسک فورس کے ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 413 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، 413 کیسز میں سے 265 کیسز زائرین ہیں، سندھ میں مقامی طور پر وائرس منتقل ہونے کے کیسز 94 ہوچکے ہیں۔
اجلاس کی بریفنگ کے بعد سندھ کے وزیراعلیٰ نے 290 وینٹی لیٹرز خریدنے کی اجازت دے دی جبکہ 29 پورٹیبل ایکسرے مشینیں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔