وزیراعظم کی ہدایت، پی ٹی وی پر نماز تراویح براہ راست دکھائی جائے گی، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہ صیام کا آغاز ہونے جارہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے، ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا، وبا کے اس دور میں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے نماز تراویح میں شریک ہو کر فیوض وبرکات سمیٹیں گے۔