اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیا۔ذرائع کے مطابق سیمپل لے کر اسے شوکت خانم لیب بھجوا دیا ہے۔
یاد رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیاتھا۔