اسلام آباد: آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق ملاقات میں اہم قومی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔یاد رہے کہ وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کے درمیان رواں سال فروری میں بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔