لاہور: محکمہ اسکولز پنجاب نے سفارش کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران نجی تعلیمی ادارے والدین سے 80 فیصد فیس وصول کریں۔
تفصیلات کے مطا بق محکمہ اسکولز پنجاب نے وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئیں، جن میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ جب کہ نجی تعلیمی ادارے کسی استاد کو ملازمت سے نہ نکالیں۔
محکمہ اسکولز پنجاب کی ان تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 6 اپریل سے 30 مئی تک کی گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی، لاک ڈاؤن کی چھٹیوں کے دوران نجی تعلیمی ادارے 20 فیصد فیس معاف کر کے والدین سے اپریل اور مئی کی 80 فیصد فیس وصول کریں۔