لندن :وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بہت خوش ہے کہ اب وہ کرکٹ اور فٹ بال کھیل سکتا ہے،لیکن اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے واضح کیا میرا بیٹا صرف کرکٹ کھیلے گا ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی وبا کی صورتحال میں عوام اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے اس بیان پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کردیا،جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کی ‘ان کا بیٹا یہ سن کر بہت خوش ہے کہ وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل سکتا ہے لیکن صرف میرے ساتھ۔جمائمہ نے اپنے ٹوئٹ پر تنقید کے بعد انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کے اعلان پر یہ ٹوئٹ صرف ایک مذاق تھا۔