ملائیشیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو ان کی اپنی ہی پارٹی سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین مہاتیر محمد نے اپنی ہی جماعت کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرکے ایک بڑے بحران کو جنم دے دیا۔
ملائیشیا کی یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاتیر محمد پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے تھے، جس کے باعث ان کی پارٹی رکنیت کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
جماعت کے صدر اور ملک کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کی۔
اس واقعے کو مہاتیر محمد کے زوال پر محمول کیا جارہا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق ان کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوگا۔