موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر سمیت منتخب نمائندوں سے ملاقات میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کرونا سے نمٹنے کے لیے سیاسی وانتظامی ٹیم متحرک ہے کرونا کےساتھ ٹڈی دل کا چیلنج بھی درپیش ہے، کرونا اورٹڈی دل کے خلاف کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  کرونا سے خوفزدہ اپوزیشن رہنماؤں نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویے سے مایوس ہے،افسوس کا مقام ہے اپوزیشن کرونا پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا، ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں،