اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا زدگان کی تعداد 14 ہزار 612 ہوگئی جن میں سے اب تک 327 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14 ہزار 612 ہوگئی، جن میں سے 3425 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار 911 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 8530 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، مزید 806 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 ہوگئی۔
ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5730 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 5291، خیبرپختونخوا 2160، بلوچستان میں 915، اسلام آباد میں 297، گلگت بلتستان میں 330 جب کہ آزاد کشمیر میں تعداد 65 ہوگئی ہے۔
اب تک ملک بھر میں کورونا سے 327 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 92، پنجاب میں 100، بلوچستان میں 14، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تعداد 3 ہے۔