ملک میں سردی کا 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

ملک میں سردی کا 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی۔ جس سے درجہ حرارت ایک یا دو ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے۔ اس صورتحال میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہو گئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔