ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 453 ہوگئی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 453 ہوگئی ہے جبکہ 3افراد جاں کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں اس وائرس سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ، پنجاب میں 80، بلوچستان میں 81، اسلام آباد میں 5، گلگت بلتستان میں 23 ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

کورونا وائرس