ملتان: امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقوم کی تقسیم کے دوران یہ افسوس ناک واقعہ ہوا۔
جاں بحق ہونے والی 80 سالہ خاتون کی شناخت نذیراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔