پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے یہ درندے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کے متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے لیئے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے دہماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ساتھ ہی پی پی پی چیئرمین نے ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔