اداکار احمد بٹ کی ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کے نعرے پر کڑی تنقید

اداکار احمد بٹ کی ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کے نعرے پر کڑی تنقید
لاہور: اداکاری احمد علی بٹ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ سوشل میڈیا پر منافقت کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔
تفصلات کے مطابق انھوں نے خلیل الرحمان قمر اور ماوری سرمد کے تنازع پر کہا کہ خلیل نے ماروی سرمد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر بدزبانی کی اور ماروی سرمد نے ٹوئٹر پر لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ دونوں ہی غلط اور بدتمیز ہیں۔ مجھے ان دونوں میں سے کسی کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
احمد علی بٹ نے’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کو مغربی مہم قرار دیتے ہوئے اس کے مضمرات بیان کیے اور کڑی تنقید کی۔

احمد علی بٹ نے مزید کہا جب بات خواتین کے حقوق کی آتی ہے تو اسلام نے سب سے زیادہ خواتین کو عزت اور حقوق دیے ہیں، لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم اسے بھلا بیٹھے ہیں۔