معروف اداکارہ نے کورونا بحران کا مثبت رخ پیش کر دیا

کراچی: معروف اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے باعث دنیا کہیں نہ کہیں بہتر بھی ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی وبا سے متعلق میری سوچ خاصی الگ ہے، جہاں میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اس وائرس کے باعث نسل انسانی تباہی کے خطرے سے دو چار ہے، وہیں میں نے یہ بھی نوٹس کیا کہ ہماری دنیا بہتر ہورہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسے بہتر ہونے کی ضرورت بھی تھی کیوں کہ ہم اسے نقصان پہنچاتے پہنچاتے بہت زیادہ لاپرواہ پوچکے تھے۔
خیال رہے کہ ماہرین نے اوزون کی سطح میں پڑنے والے شگاف کے بھرنے کی بھی تصدیق کی ہے، جس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی کا کم ہونا ہے۔