وفاقی حکومت نے ا18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایکسٹرا الاؤنس لیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں 3 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین 25 فیصد اضافے سے محروم ہوجائیں گے۔حکومت کی جانب سے جن محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ایوان صدر، وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ ، ایف بی آر، محکمہ صحت، اعلی عدلیہ اور اسلام آباد پولیس کے محکمے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ایف آئی اے، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، موٹروے پولیس، اسلام آباد ماڈل پولیس، پارلیمانی افیئرز ڈویژن اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ملازمین بھی تنخواہوں میں اضافے سے محروم رہیں گے۔