مایا علی قرنطینہ میں رنگ بھرنے لگیں

کراچی: کورونا وبا کے باعث اداکارہ مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی دکھائی دیں۔ اب انہوں نے
قرنطینہ کے دوران ایک اور نیا کام ڈھونڈ لیا ہے۔
مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پرایک تصویر شیئر کی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈز ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ (رنگ و روشنی) کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن کبھی اسے کرنے کا موقع نہیں ملا۔
اداکارہ نے لکھا کہ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کیے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہوں۔