کراچی: پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
وہ دنیا میں مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈز کے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جب کہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے۔
محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے زیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔
محمد راشد نے نن چکو کیٹگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نے نن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے ایک منٹ میں گرائے۔
تیسرے ریکارڈ میں نن چکو کی مدد سے 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوتل کے ڈھکنوں کو کھولا۔ اس کیٹگری میں سابقہ ریکارڈ 34.60 سیکنڈ کا تھا۔ محمد راشد نے اپنے 50 ویں عالمی ریکارڈ کو کورونا وائرس کے مریضوں کے نام کیا ہے۔