لاہور: کورونا وائرس سے لیڈی ڈاکٹر دم توڑ گئیں، محکمہ صحت نے تصدیق کردی، لیڈی ڈاکٹر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ محکمہ صحت کے مطابق لیڈی ڈاکٹر پرائیویٹ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج پر تعینات تھیں، ان کو 20 مئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ثنا فاطمہ کو کورونا مثبت آنے کے بعد آئسولیٹ کیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق آج صبح لیڈی ڈاکٹر دم توڑ گئیں۔