اسلام آباد: لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 آج عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، لاہور سیالکوٹ موٹروے تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔
نیشل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان زمینی فاصلہ ڈھائی گھنٹے سے سمٹ کر 50 منٹ تک رہ جائے گا، یہ موٹروے دو تاریخی اور صنعتی شہروں کو آپس میں ملائے گی، موٹروے کی فعالیت سے علاقے میں ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوگا۔