لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، چھ تاجروں کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

کراچی: عدالت نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نیپئر پولیس نے گرفتار تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا، ملزمان میں حماد پونا والا، محمد احسان، محمدخلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے جب کہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی گئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔