ممتاز بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر اپنے ایک ٹویٹ کی وجہ سے نئے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاوید اختر کو اذان سے متعلق ٹویٹ پر مسلمان طبقات کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
جاوید اختر نے لکھا کہ بھارت میں 50 سال تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینا ممنوع تھا، بعد ازاں یہ حلال ہو گیا اور اس قدر کہ اس کی کوئی حد متعین نہیں کی گئی۔
انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا: ‘اذان دنیا ٹھیک ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے دوسروں کو پریشانی ہوتی ہے’۔
جاوید اختر کے اس ٹوئٹ پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ وہ ماضی میں بھی اس نوع کے تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔