قومی بچت اسکیمیں، شرح منافع میں کمی

اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔ نیشنل سیونگز کی شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس تک کمی کردی گئی ہے۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.10 فیصد سے کم کرکے 7.1 فیصد کردی گئی اور اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع میں 90 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 84 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.28 فیصد سے کم ہوکر 7.44 فیصد ہوگئی ہے۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.54 فیصد سے کم ہوکر 8.05 فیصد ہوگئی ہے۔
سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 7 فیصد سے کم کرکے 6.50 فیصد ہوگئی ہے، اس کے علاوہ پنشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 48 بیسس پوائنٹس کم کرکے پنشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع 10.32 فیصد سے کم کرکے 9.84 فیصد کردی گئی۔ شرح منافع میں کمی کا اطلاق 2 جون سے ہوگا۔