فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد : سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق میں یہ کہا جارہا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوشش کی لیکن انہیں صاف انکار کردیا گیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” بلاول بھٹو سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والے اپنی اہمیت بنانا چاہ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام  کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گی۔”