عمران خان مشاورت کے لیے تیار لیکن این آر او نہیں دیں گے ، شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مشاورت کیلئے تیار مگر این آر او پر بات نہیں کریں گے،اںھوں نے مزید کہا کہ جلسے جلسوں سے اگر حکومتیں جاتیں تو پی ٹی آئی نے 126دن تک دھرنا دیا تھا۔پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور جمہوری حکومت ایک پیج پر ہے، آرمی چیف نے بلاول کو فون کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، 90 فیصد قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے، 10 فیصد لوگ مایوس، شکست خوردہ اور ناکام ہیں، شکست خوردہ لوگوں کی اولادیں غیر ملکی شہریت اور خود اقاموں پرہیں،پاکستان کی سیاست میں اکھاڑپچھاڑہوسکتی ہے، کیوں کہ اداروں سے تصادم سیاست کو تباہ کردیتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست دان پچھتائیں گے کیوں کہ سیاست میں مشاورت ختم نہیں ہوتی اسی لیے کہتا ہوں پیپلزپارٹی بہتر انداز میں کھیل رہی ہے، ایک ایسا موقع آئے گا کہ پیپلرپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کچھ معاملات پر متفق نہیں ہوگی۔