رائل عمان پولیس نے شہریوں سے کرائے پر نئی گاڑیاں حاصل کر کے انہیں فروخت کرنے کی کوشش نا کام بنا دی، شہری کروڑوں روپے کے فراڈ سے محفوظ رہے، پولیس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 ملزمان نے شہریوں سے گاڑیاں کرائے پر لینے کے لیے جعلی معاہدوں پر دستخط کروائے اور پھر ان گاڑیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کےخلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ رائل عمان پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویب سائٹس کے ذریعے گاڑیاں خرید وفروخت کرتے وقت محتاط رہیں۔