کراچی: حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے جہاز کے انجن کو مکان کی بالائی منزل سے اتار لیا گیا، کرین اور دیگر بھاری مشینری کے ذریعے مدد لی گئی۔
ماڈل کالونی جناح گارڈن میں تباہ پی آئی اے طیارے کے انجن کو مکان کی بالائی منزل سے اتار لیا گیا۔ سریوں اور کنکریٹ کے جال کو ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ کر انجن کو نکالا گیا۔
طیارے کے انجن کو گاڑی میں لاد کر ایئرپورٹ پر موجود دیگر ملبے کے ساتھ منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے مکمل ملبے کو جہاز کے اصل ڈیزائن کے مطابق ڈائیگرام کی شکل دی جائے گی۔