سیالکوٹ: ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں تحصیل ڈسکہ کے گاؤں گوندکہ نزد رنجھائی اسٹاپ پر پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی چار خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے قبل دو موٹر سائیکل سواروں نے جی ٹی روڈ پر کھلے عام ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے باعث ماحول کشیدہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے این اے 75 ڈسکہ اوراین اے 45 کرم میں پولنگ جاری ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے پی پی 51 وزیر آباد اور پی کے 63 نوشہرہ میں بھی شہری حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔