ضمنی الیکشن کے نتائج آنا شروع ، پی ٹی آئی کی برتری برقرار

پشاور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہونے والے ضمنی الیکشن میں 26 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 3322 ووٹ لے کر آگے ہیں ، جب کہ آزاد امیدوار سید جمال 3ہزار 6 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، جب کہ جے یو آئی کے جمیل خان 2 ہزار 889 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر ہیں۔