شہر قائد میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ

شہر قائد میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا، صبح کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے کے باعث شہریوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہورہی ہے کیونکہ اس سخت سردی میں بھی شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، سسردی کی موجودہ لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی اور صبح و شام میں سرد ہواؤں کے باعث سردی میں اضافہ ہوگا۔