شہباز کورونا پر سیاست نہ کریں، حکومت کو وبا سے نمٹنے دیں، شہباز گل

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں تباہی مچارہا ہے، شہباز شریف براہ مہربانی اس پر سیاست نہ کریں، حکومت کو وبا سے نمٹنے دیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے کورونا سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، جھوٹ بول کر لندن جانے والوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے، کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، آپ کے عزیز دوست مودی نے سخت ترین لاک ڈاؤن کر کے دیکھ لیا، وہاں بھی بدقسمتی سے یہ اموات کا باعث بن رہا ہے، آپ خود اسمبلی تک نہیں آئے جس کا اجلاس آپ کے کہنے ہر بلایا گیا۔