لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔
(ن) لیگ کے رہنما عطاء تارڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا، عطاء تارڑ روزانہ کی بنیاد پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پارٹی امور پر ہدایات لینے کے لیے ملاقاتیں کرتے تھے۔ عطاء تارڑ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہباز شریف کا ٹیسٹ کیا گیا۔