شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی  نفیسہ شاہ نے کہا کہ کوروناوائرس جیسی وبا سے جنگ میں فرنٹ پر کردار ادا کرکے ہمارے پیاروں کی جانیں بچانے کے لیئے آگے آگے رہنے والوں اور ان کی کاوشوں پر ہم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ھیلتھ انشورنس کے ساتھ کٹس اور دیگر عالات فی الفور مہیا کریں انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خاطر خود کو خطرے میں ڈالنے والے ڈاکٹرز نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کا حکومت کو بھی خیال کرنا چاھیئے،لوگوں نے آج ملک بھر میں اپنے ہیروز سے سفید پرچم لھراکر ان سے محبت کا .اظھار کیا ہے