مظفرآباد: شاہد آفریدی نے آزاد کشمیر میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی این جی او ’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی مہم میں نکھیال سیکٹر آزاد کشمیر پہنچے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بڑی بڑی مشکل جگہوں سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہوں، آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، اس بار تھوڑا سا راشن لایا ہوں لیکن آتا رہوں گا، کیا پتا کہ آپ لوگوں نے تھوڑی سی زمین دے دی تو یہاں گھر بھی بنالوں۔ اس موقع پر وہاں پر موجود لوگوں نے آفریدی بھائی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔