سی این جی کی قیمت میں ساڑھے 12 روپے کی کمی

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی ساڑھے 12 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے، سی این جی کی قیمت میں 12.50 فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔