سینیٹر مرزا محمد آفریدی بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے

پشاور / اسلام آباد: قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین سینیٹر مرزامحمد آفریدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد سینیٹر اپنے گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔
سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور کے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا تھا، انہوں نے اس دوران ملاقات کرنے والی شخصیات کو بھی آگاہ کردیا ہے تاکہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کراسکیں۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ سماجی دوری اختیار کریں کیونکہ کورونا وبا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔