سکھر : سکھرکےقرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 101 مریض صحتیاب ہوگئے ، تمام مریضوں کا دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو ان کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سےپھیلنے لگا تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا، چودہ مارچ کو تفتان بارڈر سے تین سو دوافراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیاتھا، ان میں سے 151 کے مثبت اور 151 کے منفی آئے۔