سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان

انٹر بینک میں ڈالر بھی 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی۔سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 138 روپے اضافے سے 96 ہزار 536 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 1880 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا، عالمی مارکیٹ میں آج سونا 1907 ڈالر فی اونس تک بھی ٹریڈ ہوا۔