سونے سے بنا 25 منزلہ ہوٹل!

ہنوئی: ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے، اس پُرتعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا استعمال ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے سونے کا ذکر صرف زیورات تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی پہنچ گیا ہے، ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی الیکٹرونک سیڑھیوں پر 24 قیراط کے سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہیں جب کہ 5 ہزار اسکوائر میٹر پر سنہری ٹائلز لگے ہوئے ہیں۔
عمارت کی 25 منزلوں کے اندرونی حصوں پر بھی سنہری اشیا سے سجاوٹ کی گئی ہے۔ اس ہوٹل میں موجود ہر چیز سنہری رنگ میں چمک رہی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔