سورج بپھر گیا، ملک بھر میں پارہ ہائی!

اسلام آباد/ کراچی: محکمہ موسمیات کی پاکستان کے طول و عرض میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی عروج پر رہے گی، کراچی اور لاہور میں بھی پارہ ہائی رہے گا۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ نواب شاہ، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور مٹھی میں پارہ 45 کی حد عبور کرجائے گا۔ بلوچستان کے میدانی علاقے بھی تپتے رہیں گے، تربت اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 کے درمیان رہے گا۔
کراچی میں بھی آج شدید گرمی کی پیش گوئی ہے۔ لاہور میں بھی پارہ 40 سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔