گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 318 نئے کیسز سامنے آئے اور 5 مریض انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق کوروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 126743 ہوگئی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 392مریض صحت ہوئے جبکہ صوبے بھر میں اب تک 120241مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، ساتھ ہی 202 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 36وینٹی لیٹرز پر ہیں