کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج کورونا کے باعث 31 مریض انتقال کرگئے۔
مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 804 کیسز سامنے آئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 مریض جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 31 اموات دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، صوبے میں کورونا سے مجموعی طور پر 427 مریضوں کا انتقال ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں مزید 1563 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض بھی صحت یاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے، صوبےمیں اس وقت 12936 مریض زیر علاج ہیں، 11902 مریض گھروں میں، 126 آئسولیشن مراکز میں زیرعلاج ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں 908 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 308 مریضوں کی حالت تشویش ناک، 52 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔