سعودی عرب میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں کوڑنے مارنے کی سزا کا قانون ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے انسانی حقوق کی اصلاحات میں توسیع کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ سعودی سپریم کوٹ کے جنرل کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ کوڑے کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کیا جائے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں مختلف قسم کے جرائم پرکوڑے مارنےکی سزا دی جاتی تھی۔