ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1 ہزار 261 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 922 مریضوں نے کورونا کو شکست بھی دی۔ مملکت میں اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 782 مریض مہلک وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نئے کیسز سب سے زیادہ سعودی شہری مکہ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 401 ہے۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کووڈ19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 968 ہوگئی اور اب تک 7 ہزار 488 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔اسی طرح دارالحکومت ریاض میں 304 افراد وبا کا شکار ہوئے۔ کورونا نے مدینے میں 84 افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ مملکت میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 698 ہے۔ ایک ہزار 580 کورونا کے یشویش ناک مریضوں کا انتہائی نگہداشت وارڈ میں علاج جاری ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ81لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں۔ جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 47 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ28لاکھ 34 ہزار سے زائد ہے۔ اور 37 لاکھ62 ہزار988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 37 لاکھ62 ہزار988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔عالمی اداراے صحت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 13 ہزار52تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 53 لاکھ557 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ90لاکھ 88 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ38 سے زائد ہو گئی ہے ۔