ریاض: سعودی عرب میں منی لانڈرنگ میں ملوث ملکی و غیر ملکی 28 افراد کو 194 برس قید اور بھاری جرمانوں کی سزا سںائی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کو مجموعی طور پر 194 برس 6 ماہ قید کی سزا سنانے کے علاوہ 5 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
عدالت نے ملزمان سے 16 ارب 6 کروڑ 69 لاکھ ایک ہزار 340 ریال بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مجرموں کو سزا کے فوری بعد بلیک لسٹ کرکے ملک بدر کیا جائے۔
سعودی گزٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزمان پر غیر قانونی طریقے سے بڑے پیمانے پر پیسوں کی ہیر پھیر ثابت ہوئی جو منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔