سعودی عرب،درجہ حرارت 52 ڈگری تک پہنچ گیا

سعودی عرب میں گرمی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ کل جمعہ کے روز بھی سعودیہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نئی انتہا کو پہنچ گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ، مکہ، ریاض، قصیم ، ینبع اور حدود شمالی میں بھی بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری کے لگ بھگ پہنچ گیا ہے۔آج کے روز بھی مشرقی ریجن میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے مطابق مدینہ اور ریاض ریجنز میں بے حد گرمی پڑے گی۔ اس کے علاوہ بھی مشرقی ریجن کے متعدد شہروں میں کل تین بجے درجہ حرارت 50 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

saudi