سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے حق میں سامنے آ گئے ہیں

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے حق میں سامنے آ گئے ہیں اور ان پر عائد 3 سالہ پابندی کی مخالفت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل پر تین سالہ پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اس سزا کی مخالفت کی اور کہا کہ پی سی بی نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے اور تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے۔شعیب اختر نے پی سی بی کے ترجمان تفضل رضوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ماضی کے مقدمات پر تبصرہ کئے بغیر کہا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے مقدمات الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال کیلئے مکمل پابندی عائد کردی تھی۔