دیہاڑی دار کے پاس روٹی نہیں ہے اورعمران صاحب تعمیراتی ریلیف پیکج دے رہے ہیں،مریم اورنگزیب

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکج دے رہے ہیں اور جب کنسٹرکشن ریلیف پیکج دینے کا وقت تھا تو لنگرخانے کھول رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکج دے رہے ہیں اور جب کنسٹرکشن ریلیف پیکج دینے کا وقت تھا تو لنگرخانے کھول رہے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھر میں آٹے کی قلت ہوچکی ہے، دیہاڑی دار کے پاس روٹی نہیں اورعمران صاحب تعمیراتی ریلیف پیکج دے رہے ہیں، قوم پوچھ رہی ہے اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے؟ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے لوگوں کو راشن پہنچایا جائے،لوگوں کے گھروں میں گیس وبجلی کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان نہیں جن لوگوں کے ذریعے بل پہنچائیں جارہے ہیں انہی کے ذریعے عوام تک سامان بھی پہنچایا جائے۔