دُنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد اموات

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار 552 ہوگئی، عالمی ادارۂ صحت نے ان دعووں کو مسترد کیا کہ کورونا وائرس اپنی طاقت کھورہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے لاطینی امریکی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کریں کیونکہ ابھی وبا کا عروج آنا باقی ہے، میکسیکو میں مزید 237 اموات کے بعد ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ برازیل میں مزید 732 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
ادھر امریکا میں مزید 730، بھارت میں 200، روس میں 162، برطانیہ میں 111 اور ایران میں 81 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔